ماجد ستی قتل کیس،امیدوار چیئرمین یونین کونسل زوہیب وحیدستی کا اہم بیان سامنے آگیا

کہوٹہ (نامہ نگار)ماجد ستی قتل کیس میں برادری عزم کی سیاست نہ کی جائے، برادری عزم کے نام پر سیاست کرنے والوں سے عوام با خو بی واقف ہیں، ستی قو م کو غلط استعمال کرنے والے ناکام ہونگے، ستی برادری اچھے برے کی تمیز جانتی ہے، ایک ذاتی کیس کو پوری برادری کا کیس نہیں بنانے دینگے، ماجد ستی کیس میں ملزم کو ن ہے اور کون نہیں اسکا فیصلہ عدلیہ کرے گی،

سیاست کرنے والو ں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز نوجوان سماجی شخصیت و امید وار برائے چیر مین یو نین کونسل کھڈیوٹ ذوہیب وحید ستی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ماجد ستی قتل کیس پر چند لوگ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، اور ستی برادری کا نام استعمال کر کے اپنے مفادات حل کررہے ہیں لیکن عوام باشعو ر اور سمجھدار ہیں، ستی قبیلے کو غلط استعمال نہیں ہونے دینگے

، ستی قبیلے نے ہمیشہ امن و امان کو ترجیحی دی اور انشا اللہ خطہ کوہسار اور خطہ پو ٹھوہار میں ستی برادری امن و امان کے قائم رکھنے کیلئے کام کرتی رہے گی، ماجد ستی قتل کیس میں اصل مجرم کون ہے اس کیلئے پاکستان کی عدلیہ موجود ہے جو بہتر فیصلہ کرسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں