ضلع حویلی کی ایک شام رضوان حیدر بخاری کے نام

باغ(سٹاف رپورٹر) جموں کشمیر طلوع ادب کے زیر اہتمام مورخہ 6 دسمبر 2022 کو حویلی کہوٹہ سے تشریف لائے احیاء ادب کے سرپرست پیر سید رضوان حیدر بخاری کے اعزاز میں ایک خوبصورت شام کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں راولاکوٹ سے منفرد شاعر بساط منشاد اور مظفرآباد سے ظہور منہاس نے بھی خصوصی شرکت کی، نظامت کے فرائض زبیر حسن زبیری نے ادا کیا، دیگر شعراء میں سید شہباز گردیزی، دلشاد اریب، مشتاق بخاری اور سید محمد علی شامل تھے، اس تقریب کا انعقاد پرل ویلی پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں کیا گیا تقریب کے آخر میں تنظیم کے اعزازی ممبر عبدالحمید مغل سیکرٹری داخلہ آزاد حکومت، اور مشتاق بخاری کے ماموں سید شفیق حسین شاہ کے سانحہِ ارتحال پر لواحقین کو تعزیتی پرسا اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا،

برادرِ محتشم ، محترم و مکرم جناب سید شہباز گردیزی صاحب و دیگر تمامی قابلِ قدر کرم فرماٶں کا اس عزت افزاٸی پہ تا دمِ مرگ ممنونِ احسان رہوں گا ان محبتوں کا بہت بہت شکریہ اللہ پاک تمام احباب کو مزید عزتوں سے سرفراز فرماۓ اور جموں کشمیر طلوع ادب کی ان ادبی خدمات کو اپنی بارگاہِ بے کس پناہ میں قبول و مقبول فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین اور جملہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماتے ہوۓ ہم سب کو کی دعاۓمغفرت کو ان کے حق میں قبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

اپنا تبصرہ بھیجیں