ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی، جلد کام شروع ہونیکا امکان

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی، منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے وفاق اور بلوچستان حکومت کے غیر ملکی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ عدالت سے باہر معاہدے سے متعلق ہیں، ایک منصوبہ ریکوڈک منصوبے کے تصفیے کی ثالثی سے متعلق ہے۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت انٹوفگسٹا کمپنی کے واجبات ادا کرنے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے ریکوڈک منصوبے کو قانونی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں