مہنگائی کا جن بوتل سے باہر،رمضان سے قبل دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے قبل از رمضان عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گراد دیا. دالوں کے دام ایک مرتبہ پھر آسمان سے باتین کرنے لگے،ماہ رمضان کی آمد سے قبل مختلف اقسام کی دالیں 30 روپے کلو تک مہنگی کردی گئیں۔

ریٹیٹل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا 30 روپے مہنگی ہوکر 230 روپے کلو جبکہ دال ماش 10 روپے اضافے سے 210 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی،اسکے علاوہ دال مونگ اور مصور 130 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔

ہول سیلرز کا موقف ہے کہ مقامی سطح پر دال چنا کی فصل خراب ہونے سے درآمدی دالوں پر انحصار بڑھ گیا جبکہ پورٹ پر کنجیشن اور پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درآمدی دالوں کی کنٹینرز کی تاخیر سے دالوں کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے سبب دکاندار من مانے نرخوں پر اشیاء خوردنوش فروخت کر کے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔