فوجیں ہائی الرٹ،روس کو ختم کرنے کی امریکی سازش دنیا کو تباہ کردےگی ۔۔۔ فیصل محمد

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ روس کو گھٹنے پر لانے کیلئے پہلے یوکرائن کو استعمال کرکے اسے تباہی سے دوچار کیا اب اس جنگ کو مزید بڑھا کر پوری دنیا کو خطرے سے دوچار کررہا ہے اس بات کا اظہار بین القومی تنازعات میں ثالثی کے ماہر فیصل محمد نے ہندوستانی خبر رساں ادارے یو این این سے خصوصی گفتگو میں کہی انھوں نے کہا کہ یوکرائن کے صدر زیلنسکی کا حالیہ دورہ اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا جنھیں بائیڈن نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران خصوصی طور پر امریکہ مدعو کرکے انھیں اس جنگ کا دائرہ کار مزید وسیع کرکے جاری رکھنے کا حکم دیا اور یوکرائن کو پیٹرایاٹ میزائیل دینے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر یوکرائن کے صدر نے ونسٹن چرچل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کانگریس میں اس جنگ کو مغرب کی بقا کی جنگ قرار دیا یوکرائن کے صدر کی اس تقریر کے بعد بیلا روس نے بھی نیٹو کے خلاف فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے

اس حوالے سے فیصل محمد نے انکشاف کیا کہ بائیڈن کی جانب سے یوکرائن کو پیٹریاٹ دینے کے اعلان کے بعد روس نے ہر امریکہ مخالف ریاست میں اپنے نیوکلیئر میزائیل نصب کرنے کا اعلان کردیا ہے جن میں ایران سمیت کئ ممالک شامل ہیں فیصل محمد کے مطابق روس امریکہ سے پیٹریاٹک کی کھیپ یوکرائن پہچنے سے قبل ہی بیلا روس کے ساتھ ملکر یوکرائن کو تباہ کردیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں