زمین کے تنازع پر گولیاں چلنےسے 5افراد جاں‌بحق

نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ڈی پی و عمر خان کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں جب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں