گوگل نے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتادیا

اگرآپ کا موبائل فون گم ہوگیا ہے تو پریشان نہ ہوں، گوگل آپ کی یہ مشکل بھی حل کردے گا کیونکہ اب نئے فیچر سے اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی ڈھونڈنا ممکن ہوجائے گا۔سرچ انجن گوگل اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی کیلیے ایک بڑا قدم اٹھانے جارہا ہے جس کے تحت ان کے گمشدہ موبائل کو ڈھونڈنے میں بہت آسانی میسر ہوگی۔

گوگل کی جانب سے بہت جلد فائنڈ مائی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا جائے گا جو آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کرسکے گا اور وہ بھی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر۔91موبائلز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق پلے سسٹم دسمبر 2022 کی حالیہ اپ ڈیٹ میں گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل کافی عرصے پہلے ہی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو متعارف کراچکا ہے یہ سسٹم گمشدہ اینڈرائیڈ فون، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ واچ کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔فائنڈ مائی ڈیوائس سے فون کو لاک یا اس کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے تاہم گمشدہ ڈیوائس کو تلاش کرنے کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس نئے فیچر سے فائنڈ مائی ڈیوائس کی یہ خامی دور کردی جائے گی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گوگل کا یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

فائنڈ مائی ڈیوائس کو کیسے استعمال کریں؟
اگر موبائل فون موجود نہیں تو ایپ کی جگہ آپ کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر بھی فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے لیے پہلے android.com/find پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو اوپن ہوجائے گی۔

Google Find My Device
اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فونز ہیں تو بائیں جانب اوپر ان فونز کے آئیکون بنے نظر آئیں گے۔ ان میں سے گمشدہ فون پر کلک کرنے پر (اگر اس پر انٹرنیٹ کام کررہا ہوا تو) آپ کو علم ہوجائے گا کہ فون کہاں ہے۔اگر سسٹم ڈیوائس کو تلاش نہیں کرپاتا تو وہ اس کی آخری لوکیشن کو شو کرے گا۔ وہی پر آپ کے سامنے فون کو لاک اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی آجائیں گے۔اسی طرح آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی ہوگا جس پر کلک کرنے پر فون پورے 5 منٹ تک پوری آواز سے رنگ کرے گا چاہے وہ سائیلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں