باغ انجمن تاجران کے الیکشن ہر صورت ہونے چاہئیں. سردار خورشید ، لطف لون

.باغ (ولید یاسین،سٹیٹ ویوز) سے باغ انجمن تاجران کے الیکشن کے حوالے سے باغ کے تاجر میدان میں آگئے. ان کا کہنا ہیکہ اگر کوئ آڈٹ نہیں دے رہا تو عدالت میں جائیں لیکن انجمن تاجران ضلع باغ کے الیکشن کروائے جائیں. باغ ہڈا باڑی ویلی اان ہوٹل میں باغ کے معروف تاجران کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ انجمن تاجران ضلع باغ کے الیکشن نہ ہونے پر تاجروں کے موجود مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا. صدرہوٹل ایسوسی ایشن ضلع باغ سردار خورشید خان ، حواجہ لطف لون ، فاروق شاہ نے اجلاس کی صدارت کی .

اجلاس میں انجمن تاجران ضلع باغ کے الیکشن کی تاخیر اورموجود باڈی، الیکشن کمیشن انجمن تاجران کو الیکشن کروانے پر زور دیا گیا ،۔ضلع باغ کے معروف تاجر و صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ضلع باغ سردار خورشید خان نے کہا ہمارا دو ٹوک یہ فیصلہ ہے. انجمن تاجران کے الیکشن کروائے جائیں اگر بلدیاتی انتخابات ہو سکتے اور دوسری تنظیموں کے الیکشن ہو سکتے ہیں تو انجمن تاجران کے الیکشن کیوں نہیں کرواۓ جارہے.

انجمن تاجران ضلع کے الیکشن ہر صورت میں ہونے چاہیے. ہمیں ہر صورت الیکشن کروانے ہونگے اگر کوئ آڈٹ نہیں دے رہا تو عدالت میں جائیں لیکن باغ شہر کے تاجروں کو آپنے نمائندے سے محروم نہ کریں فورم طور پر تاجروں کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ باغ کے تاجروں کو حقیقی نمائندے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر معروف تاجر خواجہ لطف لون نے کہا باغ کے اندر تاجروں کی آواز بننے والا کوئی نہیں ، کچھ تاجر من مانے ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے ہیں ، میں ان سے گزارش کروں گا عوام کو اس مشکل وقت میں رلیف دیں یہ وقت بہت وقت پے، جب باغ کے اندر تاجروں کے حقیقی نمائندے تھے تب کوئ بغیر بتائے باغ شہر میں چیکنگ کے لیے نہیں آتا تھا۔
اب تو تاجروں کو مرضی سے جرمانے ہوتے ہیں اور کوئ پوچھنے والا نہیں اس لیے ہم سب کا یہ مطالبہ ہے الیکشن کروائیں جائیں .ہڈا باڑی کے مشہور تاجر سید فاروق شاہ نے کہا انجمن تاجران کے الیکشن فوری طور پر کروائے جائیں، اس موقع پر بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی جن میں فاروق بٹ،راجہ افتخار ، بشیر بٹ گل اعظم اور دیگر تاجر نے اجلاس میں شرکت کی اور انجمن تاجران کے الیکشن کے حوالے سے اپنا موقف دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں