آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ،سربراہ آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے طبل جنگ بجادیا

راولاکوٹ(ریاض شائد سے) آل پارٹیز پیپلز راٸٹس فورم کے سربراہ زاہد رفیق ایڈووکيٹ و دیگر نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا اگر 17 جنوری تک آٹے کی قیمت میں اضافہ واپس نہ لیا تو 18 جنوری سے سڑکوں پر نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا پونچھ کے لوگوں نے ھمیشہ ظلم کے خلاف مزاحمت کی آٹے کی قیمت میں 1200 روپے فی من اضافہ کسی صورت قبول نہیں غریب کے منہ سے نوالا چھینے کی کوشش کی جا رہی ہی جو ہم ہونے نہیں دیں گے .

جسم سے روح کا رشتہ قائم رکھنے کے لیے روٹی کے دو نوالے بھی ہم سے دور کیے جا رہے ہیں۔ اور اشرافیہ عیاشیوں میں مصروف ہے فی الفور اضافہ واپس لیا جائے ورنہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ہم ایسی بے لگام اور ظالم حکومتوں کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں۔ یہ کسی فرد واحد کا مسلہ نہیں بلکہ ہر شخص کی اپنی زندگی کا مسئلہ ہے۔ ھم 18 جنوری سے سڑکوں پر نکلیں گے اور تحریک چلاٸی جاٸے گی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں