سفیان اکبرسال 2022 میں STEP کیمپس راولاکوٹ کی کارکردگی سامنے لے آئے

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز) ڈائریکٹر پنجاب کالج وSTEP راولاکوٹ کیمپس سفیان اکبر نے کہا ہے کہ سال 2022 میں STEP راولاکوٹ کیمپس کے 2 طلبہ آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی جبکہ 20 سے زائد طلبہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے نامور میڈیکل کالجز میں میرٹ پر داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

STEP راولاکوٹ کیمپس کے ہونہار طالبعلم سید معیز علی شاہ آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں بطور میڈیکل کیڈٹ سیلیکٹ ہوئے ہیں ۔ اسی طرح STEP کی ہی ہونہار طالبہ صالحہ تنویر بھی آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔

STEP کی سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب کالج راولاکوٹ سفیان اکبر نے کہا ہے کہ سال 2022 میں STEP راولاکوٹ کیمپس کے 22 سے زائد طلبا وطالبات پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کے انٹری ٹیسٹ پروگرام STEP کی ٹیچنگ میتھڈالوجی اور انٹری ٹیسٹ میٹیریل سمیت STEP کی موبائل ایپلی کیشن سے متاثر ہو کر طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے STEP کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ STEP راولاکوٹ کیمپس کے قیام کو 5 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ان 5 سالوں میں STEP راولاکوٹ کیمپس کے 120 سے زائد طلبہ ملک کی معروف انجینئرنگ یونیورسٹیز کے انٹری ٹیسٹ کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 110 کے قریب طلبہ اس وقت ملک کے مختلف میڈیکل کالجز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

ایک مختصر سے عرصے میں STEP راولاکوٹ کیمپس کے اتنے شاندار نتائج قابل تعریف ہیں ۔ ڈائریکٹر پنجاب کالج سفیان اکبر نے کہا کہ STEP راولاکوٹ کیمپس کی یہ تاریخی کامیابی ہمارے انتہائی تجربہ کار اور محنتی اساتذہ کی بدولت ممکن ہوئی ہے ۔ سفیان اکبر نے 2022 میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کوالیفائی کرنے اور میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں