اتالیق /باسط علی

اسپرنگ فیلڈ کالج باغ کا بہترین تعلیمی ادارہ قرار

ایک سوشل میڈیا سروے کے مطابق اسپرنگ فیلڈ سکول و کالج تعلیمی کاکردگی میں سب سے آگے۔ باغ میں تعلیمی کوالٹی کو جاننے کے لیۓ سوشل میڈیا سروے کروایاگیا۔ والدین اور عوام علاقہ نے اسپرنگ فیلڈ کو بہترین ادارہ قرار دیا۔12 جنوری سے ایک سروے کیا گیا جس میں 2 ہزار سے زائد والدین نے رائے دی کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کس ادارہ کا انتخاب کیا جائے کیونکہ ہر والدین جو گاؤں سے شہر کی طرف رخ کرتے انہیں شہر کے سکولوں یا پھر وہاں کی پڑھائی استاتذہ کا اندازہ نہیں ہوتا۔

اس لیے سروے کر کے والدین کی رائے کے مطابق اسپرنگ افیلڈ باغ کا بہترین ادارہ قرار پایا. جہاں بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت دی جاتی ہے.سوشل میڈیا سروے میں عوام کا کہن اتھا کہ اگر وہ اپنے بچوں کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں اسپرنگ افیلڈ کا انتخاب کریں.چونکہ اسپرنگ فیلڈ کالج باغ کاپرائیویٹ سیکٹر میں سنیٔر ترین تعلیمی ادارہ ہے ۔جہاں سے ہزاروں طلباء وطالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔یہ متوسط ،غریب اور بے سہارا بچوں کے لئے امید کی ایک کرن ہے۔

سینکڑوں بچے ایسے ہیں جن کی فیس معاف ہے یا معمولی فیس لی جاتی ہے۔لاکھوں روپوں کی سبسڈی دی جاتی ہے۔میٹرک اور ایف ایس سی میں کیٔ بار ٹاپ پوزیشنز لینے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں اسپرنگ فیلڈ کاسابق طالب علم/ طالبہ کلیدی پوزیشن پر موجود ہے ۔ جہاں بھی ہے چاہے وہ ریڑھی ہی لگا رہا ہے لیکن اپنی امانت، دیانت اور اچھے اخلاق کی خوشبو بکھیر رہا ہے۔معاشرے میں موجود بے شمار امثال موجود ہیں ۔الحمدللہ ۔اسپرنگ فیلڈ کو علم کی روشنی بکھیر تے ہوے 40 سال ہو چکے ہیں ۔والدین کے اعتماد اور اچھی کارکردگی سے ہی اتنے لمبے عرصہ کی Legacy برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ موجودہ دور میں شاید پرائیویٹ تعلیمی ادارہ چلانا آسان ہو لیکن نوے کی دہائی میں جو سرکاری سیکٹر کے عروج کا وقت تھا اس وقت اگر کسی ادارہ نے نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ کامیابی بھی حاصل کی وہ اسپرنگ فیلڈ ہی ہے۔ عروج کے بعد زوال کی حقیقت کے باوجود اس ادارہ نے عروج در عروج ہی دیکھا جو کہ اس ادارہ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں