لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں گاڑی سے ٹکرانے پر شہری نے پاپڑ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار پاپڑ فروش سڑک پر گاڑی سے ٹکرایا تھا جس پر شہری عرفان نے غصے میں آکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پاپڑوں سے بھرا تھیلا بھی پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاپڑ فروش پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شوکت خانم ٹریفک سگنل پر کار سوار کی محنت کش کا سامان پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ، نواب ٹاؤن پولیس نے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ pic.twitter.com/Bw0oL6FRqq
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) January 20, 2023