چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو اہم پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا

اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ (ق) نے چوہدری مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔اب ارکان کی اکثریت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمینٹ اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ مونس الٰہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں