نقطہ نظر/ماریہ فاروق

ایک تعارف

انگریزی زبان کا ایک مشہور مقولہ ہے کہ”Think high if you want to be high”. کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں تو کچھ بڑا سوچیئے ۔ عبد الستار ایدھی کو اس دنیا سے گئے چارسال سے زیادہ عرصہ بیت چکا لیکن دنیا کے دلوں میں ،ذہنوں میں آج بھی وہ زندہ ہیں بلکہ میرا وجدان کہتا ہے کہ عبد الستار ایدھی قوم کے دلوں میں اگلے ایک سو سال تک کم از کم زندہ رہیگا۔کبھی ہم نے سوچا کیوں؟ اس لیے نہیں کہ اس کے پاس کروڑوں روپے تھے یا وہ جائیداد میں اپنی اولاد کو اربوں روپے دے گئے۔ اس لیے کہ اس کے دل میں انسانیت کی ہمدردی اور خلوص اتنا کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا کہ عبد الستار ایدھی جاتے ہوئے اپنی آنکھیں انسانیت کے لیے وقف کردیں ۔

ایسی ہی ایک مثال جے ڈی سی کراچی کی ہے کہ جس کا آغاز تو بہت چھوٹا تھا لیکن آج وہ ملک کی بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ ایک مثال ہمدرد ویلفیٸر فاٶنڈیشن کی ہے.جس کاآغاز 3 فروری2021 میں کیا گیا۔دو سال میں اس فاٶنڈیشن نے مختلف میگا پراجیکٹس پہ کام کر کے اس کے بانی اسامہ کلیم چغتاٸی اور ان کی کمیٹڈ ٹیم نے خودکا لوہا منوایا ۔بے حسوں کی جنت میں ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو بامشکل کندھوں پہ اپنا ہی بوجھ اٹھانے کی ہمت رکھتے ہیں لیکن ان کے اندر کا انسان ان کو چین سے نہیں‌ بیٹھنے دیتا۔بے حسوں کی جنت میں ان لوگوں کا جذبہ اور محبت کسی معجزے سے کم نہیں,جو جذبہ مردہ وجود کو ایک نٸی زندگی دیتا ہے۔

کٸی بے رونق چہروں پہ خوشگواری کا باعث بنتا ہے۔چند روز قبل ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی کھلانہ آر ایچ سی کھلانہ میں میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ماہر امراض ڈاکٹر نے شرکت کی۔ کیمپ میں 853 مریضوں کا چیک اپ ان کے ٹیسٹ اور فری ادویات فراہم کی گئیں ۔ مریضوں کی تعداد دیکھ کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس جگہ ہسپتال کی سہولت میسر نہیں ۔لوگوں کے لیے شہروں کا رخ کر کے ہسپتال پہنچنا مشکل ہے۔

سال 2022میں پاکسان میں آنے والے سیلاب نے لوگوں کو بے گھرکر دیا۔اس خطرناک صورت حال کے پیش نظر ہمدر ولفیٸر فاٶنڈیشن نے8000 لوگوں کے لیے سامان ،کھانے ،ادویات اور ٹینٹ کا بندوبست کیا۔ پروجکٹ میں 5000جوڑے کپڑوں کے ،3000 جوڑے جوتوں کے، 150 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔28 اکتوبر 2022ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج ہٹیاں بالا گرلز کیمپس میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے ایک سینمار منعقد کیا گیا جس کی گیسٹ سپیکر ڈاکٹر آمنہ سعید عباسی تھیں۔ جس میں بیماری کی علامات ، تشخیص ، پھیلاؤ ، نقصانات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی گٸی۔2 نومبر 2022 بروز بدھ دن 12 بجے علی گوہر ڈگری کالج چناری میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جو منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف 2023 جنگ پر مشتمل تھا۔

سال کے شروع میں ہمدرد ویلفٸر فاٶنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ریڈ فاؤنڈیشن سکول برانی گھڑتھامہ چناری میں کیا گیا۔جس میں ماہر ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی اور عوام علاقہ کے لیے ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت چیک اپ ، مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں 766 مریضوں کا فری چیک اپ، ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔. اس تنظیم اور اس کے ممبرز کی کمٹمنٹ ،انکی محنت اور انکی جہد کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ تنظیم دو سال میں رجسٹریشن کے سنگ میل کو عبور کر چکی حالانکہ یہ تنظیم اور اسکی مینیجمینٹ کو اوائل میں ہی بذریعہ نوٹس سوشل سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن انہوں نے مشکل ترین حالات میں یہ سفر جاری رکھا اور آج یہ رجسٹریشن کا مرحلہ عبور کر چکے ہیں اس پر بانی ہمدرد ولفٸیر فاٶنڈیشن اسامہ کلیم چغتاٸی اور منجملہ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کی طرح ملک و ملت کے لیے ویلفیئر کا سفر جاری رکھیں گی اور انسانیت کی خدمت کے سفر کا داۂرہ کار بڑھاتے رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں