نگران وزیراعلیٰ پنجاب،فیصلہ آج متوقع

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس آج ہو گا۔احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ، محسن نقوی یا احد چیمہ میں سے کون ہو گا نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف الیکشن کمشنر آج اعلان کریں گے۔

پنجاب میں تحریک اعتماد اور صوبائی اسمبلی ٹوٹنے کے بعد سے جاری سیاسی بحران تھمےگایا مزید بڑھےگا؟ کڑے لمحہ میں صوبے کی چابی ملنے کا موقع آگیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سیاسی طوفان تھم گیا، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے عہدہ سنبھال لیا۔اعظم خان کا کہنا ہے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف انتخابات ترجیح ہے، نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں