عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری،حامد میراندر کی خبر سامنے لے آئے

اسلام آباد: سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہےکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اتنا مضبوط نہیں، ہوسکتا ہےکہ ان کی پہلی ہی پیشی پر ضمانت ہوجائے یا پھر عدالت دو روز کا ریمانڈ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بہت بڑی تعدا موجود نہیں تھی، شاید یہی وجہ ہےکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کا سوچا، توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے بھی امکانات موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں