ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، ترجمان پی ایس اونے واضح کر دیا

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، پی ایس او کے پاس ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ایس او کا کہنا ہےکہ ادارے کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل اسٹاک میں موجود ہے، ایل این جی کے 9 کارگوز پلان اور وقت کے مطابق وصول کیے جارہے ہیں، 23 جنوری 2023 تک 6 کارگوز موصول ہوچکے ہیں اوربقیہ کارگوز بھی رواں ماہ میں پہنچ جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، پی ایس او کے پاس آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقررہ ایام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔ترجمان کے مطابق ایل سیز جاری کردی گئی ہیں اور 2 اضافی کارگوز بھی درآمدکیے جا رہے ہیں، پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ بڑھنےکے باوجود ہماری ٹیمیں 24 گھنٹےکام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں