القاعدہ کیلئے کام کرنے والے پاکستانی شہری ماجد خان کو 10 سال بعد امریکا کی بد نام زمانہ گوانتانامو بے جیل سے رہا کر دیا گیا۔وائٹ ہاؤس نے ماجد خان کو وسطی امریکا کی ریاست Belize منتقل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ ماجد خان کو 2003میں سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا، القاعدہ کے لیے کام کرنے پر انہیں 10 سال قید سنائی گئی تھی جو اب پوری ہوئی۔
