نیلم :خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 27 فروری کا دن سرپرائز ڈے کے طور پر منایا گیا

نیلم (سٹیٹ ویوز)وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 27 فروری کا دن سرپرائز ڈے کے طور پر منایا گیا. گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہال میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی مہمان خصوصی  چیئرپرسن خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن آزاد کشمیر محترمہ خدیجہ زرین خان تھیں .

تقریب میں آمد کے موقع پر خدیجہ زرین خان کا شاندار استقبال کیا گیا بچوں نے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تقریب میں برائیٹ فیوچر ماڈل ہائی سکول سسٹم آٹھمقام کے طلبہ و طالبات سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مختلف سکولوں کالجوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان نعت شریف اور تقاریر کے مقابلے بھی ہوئے تقریب میں برائیٹ فیوچر ماڈل سکول کے بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کر کے داد وصول کی تفصیلات کے مطابق 27 فروری کا دن نیلم میں سر پرائز ڈے کے طور منایا گیا.

اس سلسلے میں خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا  تقریب بوائز ڈگری کالج ہال آٹھ مقام منعقد ہوئی ،تقریب سے چیئرپرسن خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن نے خطاب بھی کیا  آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے گئے اس دوران محترمہ خدیجہ زرین خان نے اپنے  خطاب کہا کہ میر ا مقصد  معاشرے کے ایسے بچوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکتے ہوں ایسے تمام بچے معاشرے میں اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں جبکہ میرا دوسرا مقصد کشمیر کی آزادی کے لیے ہر محاذ پر کوشش کرنا ہے .

کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے انھوں نے کہا کہ جس طرح 27 فروری کو ہمارے جوانوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آسمان میں چاروں شانے چت کیا اور ان کے علاقے میں گھس کر ان کو اپنے علاقے میں آنے پر مجبور کیا اور بعد میں ہمارے شاہینوں نے ابھی نندن کے جہاز کو گرایا اور بعد ازاں اس کو چائے پلا کر واپس کیا یہ ہماری کامیابی تھی انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ دنیا کی بہادر فوج اگر کسی ملک کے پاس ہے تو وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ہم مارتے بھی ہیں پکڑتے بھی ہیں اور چائے پلا کر واپس بھی کرنا جانتے  ہیں تقریب سے پرنسپل ڈگری کالج آٹھ مقام راجہ بشیر خان  صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نیلم  آفتاب حسین تبسم  پروفیسر محمد الیاس بٹ اور  عاصم سرفراز نے بھی حطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں