شاہین بمقابلہ بابراعظم! میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان، نقصان کس ٹیم کا ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا اہم ترین مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج علی الصبح ہلکی بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، اگر میچ متاثر ہوتا ہے تو لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارش کے باوجود میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اگر دوبارہ تیز بارش کا اسپیل آتا ہے تو اس سے گراؤنڈ اسٹاف کے لیے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے، اگر میچ کا نتیجہ نہیں نکلتا یا میچ مکمل نہیں ہوپاتا تواس کا فائدہ لاہورقلندرز کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں