ذہنی دبائو کم کرنے میں یوگا اہم کردارادا کرتا ہے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنمنٹ رانا لیاقت علی خان کالج آف ہوم اکنامکس میں غذا اور غذائیت سوسائٹی کے زیراہتمام ذہنی دبائو وپریشانی میں غذا اور یوگا کا کردار کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں یوگا انسٹرکٹر رخسانہ خالد نے خصوصی یوگا کی مشقوں سے ورکشاپ کو آگاہ کیا اس ورکشاپ میں ڈاکٹر صائمہ رشید نے ذہنی ذبائو، اس کے سدباب، اقسام ، اسباب اور اپنے مختلف مریضوں کی کیفیات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر صائمہ رشید جو کہ مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے ان غذائوں اور طر یقہ کار کی وضاحت کی، جن کے استعمال سے ہم ذہنی دبائو کو کم اور قابو کر کے ایک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں اور معمولات زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت