کلٹس اب نئے رنگ وروپ میں دستیاب ہے

لاہور (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کلٹس کا نیا ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ سوزوکی کی مشہور گاڑی کلٹس کا جدید اور دلکش ماڈل اتوار کے روز سے ملک کے 110 سوزوکی آؤٹ لیٹس پر فری ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے دستیاب ہو گا۔

جی ایم مارکیٹنگ اعظم مرزا نے بتایا کہ کلٹس کے نئے ماڈل میں سات رنگ، جدید کے ٹین بی انجن، ائیر بیگ، اے بی ایس بریک اور کی لیس انٹری کی سہولیات متعارف کرائی گئیں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی کلٹس مارکیٹ میں موجود تمام ہزار سی سی گاڑیوں سے بہتر مائلیج فراہم کرے گی۔