گرمی کے ستائے پشاورکے باسیوں نےگرمی کا زبردست توڑ ڈھونڈ نکالا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) میں سورج نے آنکھیں کیا دکھائیں،پشاوریوں نے گڑ کے روایتی شربت سے گرمی کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا۔ یہ مشروب ڈی ہائی ڈریشن اور ہیٹ اسٹروک سے بھی بچاتاہے۔

سورج آیا سوا نیزے پر تو ہر کوئی دہائی دینے لگا ۔ایسے میں گڑ کا ٹھنڈا ٹھار شربت پینے کو ملا تو جان میں جان آئی۔گرمی کے ستائے پشاوریوں نے گرمی کا زبردست توڑ ڈھونڈ نکالا۔

گڑ کاشربت ذائقےمیں انتہائی مزےدار ہوتاہے۔اس کو تخم ملنگاں،گوند کتیرا،لیموں اور برف ملا کر بنایا جاتاہے۔
بیس روپے میں دستیاب یہ مشروب ڈی ہایڈریشن اور ہیٹ اسٹروک سے بھی بچاتا ہے

کیٹاگری میں : صحت