imo

بہن بھائی ایک دوسرے کو’’ ایمو ‘‘پر دیکھتے ہی بے ہوش ہو گئے

شرینگل(سٹیٹ ویوز)سال سے بچھڑے پاکستانی بہن بھائی ایک دوسرے کو سوشل میڈیاایپ ایمو پر دیکھتے ہی بے ہوش ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سال قبل سورہ کی بھینٹ چڑھنے والی گورکوہی عشیرئی درہ کی رہائشی جہان سلطان نامی خاتون مقبوضہ کشمیر میں پائی گئی۔

عشیرئی درہ گورکوہی کے رہائشی انعام الدین نے میڈیا کو بتایا کہ 60 سال قبل میرے دادا نے میری بہن جہان سلطان کو کم عمری میں سورہ میں دیا تھا جسے سسرال والوں نے پنڈی میں کہیں فروخت کر دیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی۔

انعام الدین کا مزید کہنا تھا کہ بہن سے ملنے کے لیے ملک کاکونا کونا چھان مارا لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں تو ہم نے سوچا شاید وہ وفات پا چکی ہے ۔8 جنوری کوضیا نامی نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ جاری کی جس میں عشیرئی درہ گور کو ہی سے اپنا تعلق اور ہم کو ماموں بتانے کا ذکر کیا تھا جس کے بعد تیمرگرہ کے رحیم الدین اور اکرام نے معلومات کے بعد رابطہ کیا۔ 60 سال بعد سوشل میڈیا ایپ ایمو پر پر ملاقات ہوئی تو دونوں بہن بھائی بیہوش ہو گئے اور اب سفارتی سطح پران سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔