sharjah airport

پاکستانی طیارے کی شارجہ کے ٹیکسی سٹینڈ پر لینڈ نگ

شارجہ(سٹیٹ ویوز)پاکستان کی نجی ایئرلائن کا طیارہ شارجہ ایئرپورٹ پر غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کے مسافر طیارے کے عملے نے ٹیک آف کے وقت ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو سمجھنے میں غلطی کی جس کے باعث طیارہ رن وے کی جگہ ٹیکسی وے پر چلاگیا ۔

واقعہ 25 اپریل کو شارجہ ایئرپورٹ پر پیش آیا تاہم عملے سے فوری طور پرواقعہ کی تحقیقات نہ کی جاسکیں ۔