کینسر کی تشخیص چیونگم سے کیسے ممکن ہے؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) کینسر کی تشخیص کیلئے مہنگے ٹیسٹ کرانے کا زمانہ ختم ہوگیا۔ سائنسدانوں نے ایسی چیونگم ایجاد کرلی جو کینسر کی تشخیص کرے گی۔

امریکا کی ایک بایوٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی چیونگم ایجاد کرلی ہے جس کی ذریعے لبلبے، پھیپھڑے اور چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی جائے گی۔ اس چیونگم کو 15 منٹ تک چبانے کے بعد منہ سے باہر نکال کر لیبارٹری میں پہنچادیا جاتا ہے جہاں اس چیونگم میں موجود ایسے مادوں کے ذریعے سرطان کی تشخیص کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ابھی اس چیونگم پر مزید کام ہونا باقی ہے اور اگر آئندہ چند برسوں میں اسے ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری مل گئی تو وہ دن دور نہیں جب مہنگے پیچیدہ اور تکلیف دہ ٹیسٹ کے بجائے اس چیونگم کے ذریعے سرطان کی تسلی بخش تشخیص کی جائے گی.

کیٹاگری میں : صحت