9 لاکھ لٹر شراب چوہے نوش کرگئے

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں میں مے نوشی کی عادت تو سمجھ میں آتی ہے مگر لگتا ہے کہ اب جانور بھی حضرت انسان کی اس خلصلت سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ بھارتی کی شمال مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے ضبط کی جانے والی ہزاروں لیٹرشراب پینے کا ذمہ چوہوں پر ڈال دیا۔

ریاست بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ سال عہدہ سنبھالتے ہی بعد شراب پر پابندی عائد کر دی تھی جس کا مقصد گھریلو تشدد اورغربت میں کمی لانا تھا۔ اس حکم کے بعد پولیس نے ریاست میں شراب کضبط کرنے کی مہم چلائی اور گھروں میں غیر قانونی طور پرشراب رکھنے کے جرم میں 40 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شراب کی بوتلیں تھانوں میں جمع ہو گئیں حتیٰ کہ بہت سے تھانوں نے شراب کی بوتلیں رکھنے کے لیے نجی اسٹوریج بھی حاصل کیے۔اب تک ریاستی پولیس 9 لاکھ لٹر شراب ضبط کر چکی ہے۔

مگر اب ایک انوکھا دعویٰ سامنے آیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پٹنہ کے ایس ایس پی منو مہاراج نے بتایا ہے کہ ضبط کی گئی شراب لیٹر چوہے پی چکے ہیں۔ ایسا انہیں پولیس انسپکٹرز نے بتایا۔ ان دعوؤں کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔