یونیورسٹی نے ننھے شیروں کو کفالت میں لے لیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب یونیورسٹی نےلاہورچڑیا گھر کےدوننھےشیروں کو گود لے لیا۔خصوصی تقریب میں شیر کے بچوں کے نام بھی تجویز کئے گئے۔

چڑیا گھر میں دو ماہ پہلے ننھے شیروں کی آمد ہوئی۔نئے مہمان پنجرے میں آکر اٹھکیلیاں کرنے کے قابل ہوئےتو ان کی کفالت کا ذمہ جامعہ پنجاب نے اٹھالیا۔

زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نےبچوں کے نام بھی تجویز کئے۔نرشیرکانام کرس رکھا گیا جبکہ ننھی شیرنی انجیلا کہلائی گی۔
شیروں کی خوراک اور دیکھ بھال کے لئےپنجاب یونیورسٹی نے چڑیا گھر انتظامیہ کو دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شیر کے ان بچوں کو خصوصی نگرانی میں رکھا جائے گا۔جانوروں سے محبت اور ہمدردی کا ایک طریقہ ان کی کفالت کی ذمہ داری پوری کر کے بھی کیا جا سکتا ہے