5سالہ بچے نےٹریکٹر چلاکر سب کو حیرت میں ڈال دیا

شنھگائی ( ویب ڈیسک ) چین کی کاریگری اور جدید ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں ایسا تہلکہ مچا رکھا ہے کہ یہاں ہونے والے کسی بھی واقعے یا بننے والی کسی بھی حیرت انگیز ایجاد پر آنکھ بند کر کے یقین کیا جاسکتا ہے۔

چینی 5سالہ بچہ ابھی سے کام پر لگ چکا ہے اور کام بھی ایسا جسے کرتے ہوئے بڑے بڑے گھبراجائیں۔
لان ژنگ نامی ننھا سا بچہ تعمیراتی شعبے میں ٹریکٹر ڈرائیونگ کرتا ہے اور عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والی بجری اور مٹی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہے۔

ننھے میاں کی ٹریکٹر ڈرائیونگ کا یہ شاندار اور حیرت انگیز مظاہرہ دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ چین ہے جہاں سب کچھ ممکن ہے۔