chinese wife

شوہر کے موبائل چیک نہ کروانے پر بیوی کی خودکشی کی دھمکی

بیجنگ(سٹیٹ ویوز)چین میں بیوی نے شوہر کوخودکشی کی دھمکی دے دی کہ ’موبائل چیک کرواؤ ورنہ،دریا میں کود کر جان دے دوں گی‘تاہم اس کے شوہر نے بھی ہار نہ مانی۔

عام طور پر بیگمات اپنے شوہر وں پر نظر رکھنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ان کے موبائل فون چیک کرتی ہیں لیکن انکار کی صورت میں نتیجہ کچھ یوں بھی نکل سکتا ہے۔چین میں بیوی نے اپنے شوہر سے موبائل چیک کروانے کا تقاضا کیا اورشوہر کے انکار کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے کی دھمکی دے ڈالی۔

شوہر نے اس صورتحال کو سنبھالنے کیلئے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا جبکہ اس انوکھے واقعے کے باعث کافی لوگ جمع ہوگئے۔شوہر نے بھی ہار نہ مانی اور بیوی کو باتوں میں لگا کر قابو کرکے اس کے ارادے خاک میں ملا دیئے لیکن اپنا موبائل چیک نہیں کروایا۔