عمران خان اور جمائما کے دل ابھی بھی ایک دوسرے کے لیے بے قرار

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائما خان کیا اب بھی اچھے دوست ہیں

نظر تو کچھ ایسا ہی آتا ہے۔جمائما کی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ وہ سابق شوہر کو واٹس ایپ پر اس وقت کیا پیغامات بھیجتی رہیں جب وہ ہفتہ کی رات بور ہورہی تھیں۔

جمائما خان نے عمران خان کو ایک فوٹو ایڈیٹنگ اپلیکشن فیس ایپ سے اپنے چھوٹے بیٹے قاسم کی تصاویر بھیجیں تھیں۔بس ان تصاویر میں قاسم کو ایک خاتون میں بدل دیا گیا تھا جبکہ دیگر چہروں کو بھی بدلا گیا تھا جو کہ اس موبائل ایپ کی نمایاں خوبی ہے۔