easy load mafia

انعام کی لالچ میں ایک اورشہری کی جیب پر ڈاکہ پڑ گیا

ایبٹ آباد(سٹیٹ ویوز)نوسر باز انعام کا لالچ دے کر شریف شہریوں کو لوٹنے لگے۔ایبٹ آباد کھڑیاں رحمت آباد کی رہاشی صاہقہ بی بی ولد رحمت دین انعام کے لالچ میں ساڑھے آٹھ ہزار کا ایزی لوڈ رانگ نمبر پر آنے والی کالز پر کروا دیا۔

گزشتہ روز نجی کمپنی زونگ سے کالز میرے نمبر پر آئی کالز کرنے والے نے اپنا نام عثمان شاہ کراچی ہیڈ آفس بتایا جس پر مجھے اس نے پانچ لاکھ سے زاید کا انعام بتایا اور کہا کہ اپ مجھے آٹھ ہزار روپے لوڈ کرواے جس پر میں نے ساڑھے آٹھ ہزار کروا دیے اور بعد میں مزید مانگے جس پر میں نے انکار کردیا غریب شہری ہوں بھائی بھی معذورہے مجھے انصاف دیا جائے۔