PTI meeting

پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے ایم سیزکااجلاس،اہم پارٹی امورزیربحث

مکہ مکرمہ(بیورورپورٹ/سٹیٹ ویوز)پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن نےاپنے تمام ایم سیز کی میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت انفارمیشن سیکرٹری زاہد محمود اعوان نے کی۔

مکہ مکرمہ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد عزیر بھٹہ نے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تقریب میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے علاوہ پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر سید راشد علی شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری زاہد محمود اعوان نے تمام ایم سیز کو ریجن کے موجودہ حالات سے آگاہی دی۔

مکہ مکرمہ کے سینئررہنما ڈاکٹر خالد خان خٹک نے مکہ مکرمہ کے پارٹی امور پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں پارٹی کی مڈل ایسٹ میں حالیہ شاندار کامیابیوں میں چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنکے زیر اہتمام پی ٹی آئی مڈل ایسٹ نے ممبرشپ کے ریکارڈ قائم کئے، تنظیم سازی کا بہترین سسٹم متعارف اور قائم کیا۔
PTI meeting
قرارداد میں پارٹی ڈسپلن کو مضبوط کرنے کے لیے انکے تمام اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ قرارداد کو تمام حاضرین نے متفقہ طور پر قبول کیا اور ذوالقرنین صاحب پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔میٹنگ میں اس بات کی تاکید کی گئی کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پارٹی کے اندر حل کیا جائے۔ پارٹی معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کی بھرپور مذمت کی گئی۔میٹنگ میں ممبر شپ بڑھانے کے لئے کمپین کو اور فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تقریب میں ایم سیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب نے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کے لئے اپنی بھرپور تعاون اور کوششوں کا یقین دلایا۔