لاہورکے چڑیا گھر میں موجود گینڈے کے لیے خوشخبری

لاہور( سٹیٹ ویوز) دنیا بھر میں گینڈوں کو بچانے کا مشن لے کر جرمنی سے بائیکرز پاکستان پہنچ گئے، لاہور چڑیا گھر کے اکلوتے رائنو سے ملاقات کی اور انتظامیہ سے کہا کہ اس کی تنہائی دور کریں۔

ہیوی بائکس پر آئے 4 جرمنز اور اپنے ساتھ لائے پیغام گینڈوں کو معدوم ہونے سے بچانے کا، ان غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 28 ہزار گینڈے بچے ہیں، جن میں سے 2 پاکستان میں موجود ہیں، قیمتی

سینگوں والا یہ نایاب جانور صرف افریقا اور ایشیاء میں پایا جاتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے اس اکلوتے رائنو کیلئے بہت جلد ایک ساتھی لایا جائے گا تاکہ اس کی نسل آگے بڑھائی جاسکے