Salman abdi

مانچسٹرحملہ :بمبارسلمان عبیدی کی نئی فوٹیج جاری

لندن (سٹیٹ ویوز)برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار سلمان عبیدی کی نئی فوٹیج جاری کردی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے عوام سے اس سلسلے میں مدد کی اپیل بھی کی ہےتاکہ واقعے کے اصل حقائق تک پہنچا جاسکے ۔

برطانوی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ راس جیکسن نے کہا ہے کہ تحقیقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے تاہم ہم اب بھی یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ سلمان عبیدی نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہوں نے خودکش حملے سے قبل اس بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کی کوشش کی تھی تو انہیں دوبارہ آگاہ کیا جائے ۔گزشتہ ماہ کے آخر میں مانچسٹر میوزک کنسرٹ کے دوران خود کش حملے کے دوران 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے تھے۔