Sara sainder

سارہ سینڈرز ٹرمپ کی صفائیاں پیش کرنے لگیں

واشنگٹن(سٹیٹ ویوز)وائٹ ہاﺅس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے لندن حملوں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹس پرسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی برطانیہ کے ساتھ یکجہتی واضح ہے۔

انہوںنے کہا کہ ٹویٹس پر میڈیا نے ضرورت سے زیادہ ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ لندن حملوں کے بعد مئیر صادق خان نے شہریوں کو خوف وہراس سے بچانے کیلئے الارم نہ بجانے کی ہدایت کی تھی۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شہریوں کو خطرناک صورتحال سے درست آگاہ نہیں کر رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹس پر سفری پابندیوں پر بھی زور دیا۔