دبئی میں مقیم وکاروباری شخصیت راجہ عاصم، ظفرعباسی کےحق میں بول پڑے

دبئی (سٹیٹ ویوز) دبئی میں مقیم وکاروباری شخصیت راجہ عاصم شہباز نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں ہونے والےجھگڑے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سردار ظفرعباسی شریف النفس انسان ہیں فریق مخالف پارٹی نےسستی شہرت حاصل کرنےکےلیےڈرامہ رچایا ہے.حقائق اس کے برعکس ہیں انعام عباسی کےبہنوئی اور ظفرعباسی کا زمین تنازعہ چل رہا تھا. جس کے لیےدھیرکوٹ میں جرگہ ہوا دوران گفتگو انعام عباسی اور دیگرکی ظفراقبال عباسی سے تلخ کلامی ہو گئی۔ ظفراقبال عباسی ایک کامیاب بزنس مین ہیں انہوں نے یہ مقام اپنی محنت قابلیت کے بل بوتے پرحاصل کیا ہے ایسے الزامات سےانکی صحت پرکوئی فرق نہیں پڑتا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا پر ظفراقبال عباسی پر لگائے گئے بے بنیاد الزام کی نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.