دبئی میں بیٹھے امجدعلی بھی نوازلیگ پر تپ گئے

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) دبئی میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماومعروف بزنس لیڈرامجد علی فقیرشاہ نےکہا ہےکہ عمران خان ہی واحد لیڈر جو پاکستان کو ترقی کر راہ کر گامزن کر سکتا ہے۔پاکستانی عوام کے لیےعمران خان امید کی آخری کرن ہے نہ صرف نواز شریف بلکہ پوری شریف فیملی دنیا کی کرپٹ ترین فیملی ہےجس طرح شریف فیملی نے مل کر ملک لوٹا اسکی مثال نہیں ملتی وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف اپنی پوری فیملی سمیت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

امجدعلی فقیرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس لوٹ کسھوٹ کی وجہ سے پہلے باپ پھر بیٹا اور اب بیٹی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ھو کر اپنی کرپشن کا حساب دے رھے ہیں میاں نواز شریف کے لیے شرم کا مقام ھے کہ وہ ایک کرپٹ وزیراعظم ہے .

انھوں نے مزید کہا آمدہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہونگے ان انتخابات میں لوگ نئےپاکستان کی بنیاد رکھیں گے،پاکستانی عوام کوچاھیے کہ وہ عمران خان کو سپورٹ اور ووٹ دیں تاکہ ان چور اور کرپٹ لوگوں سے جان چھڑائی جا سکے.