PTI gulf

پی ٹی آئی آزادکشمیرگلف کی جانب سے جے آئی ٹی ارکان کو خراج تحسین

دبئی(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر گلف کے ڈپٹی چیف آرگنائزر سیاسی و سماجی رہنماء گلف کے متحرک رہنما سردار ماجد شریف نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عدالتوں نے وہ کام کر دکھایا جو ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ایک بہت بڑے کرپٹ اور گارڈ فادر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں عدلیہ نے بہت اہم رول ادا کیا بالخصوص جے آئی ٹی کے ذمہ داروں نے ملک میں عدل و انصاف کر کے ایک تاریخ رقم کی ۔

ہم بالخصوص چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو خواب تحریک انصاف نے آج سے 22سال قبل دیکھ تھا وہ اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہو گیا اور پاکستان کے سب سے بڑے اور چور خاندان شریف برادران اور انکی فیملی کی کرپشن پوری قوم کے سامنے آئی پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں پاکستانی قومی خزانے کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں اور کاروبار بنائے انکا مزید کہنا تھا کہ اب نواز شریف کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نواز شریف اور آنکہ پوری فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انکے خلاف کڑی سے کڑی سزا مرتب کریں تاکہ آئندہ پاکستان میں کوئی بھی شخص اتنی بڑی کرپشن کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اپنا قبلہ درست کر لے ابھی بھی وقت ہے انکے پاس وہ کرپشن اور لوٹ مار سے باز آ جائیں ورنہ انکا حشر بھی نواز شریف جیسا ہو گا۔