ممتاز مذہبی وروحانی پیشوپیرعلی رضا بخاری کا برمنگھم میں والہانہ استقبال

برمنگھم (سٹیٹ ویوز ) ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا آستانہ عالیہ نقشبندیہ سیفیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشیں عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت حضرت علامہ پروفیسر پیرسید علی رضا شاہ بخاری ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر برطانیہ کے دورے پر صوفی امن کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لئے برمنگھم پہنچ گئے۔

پیرسیدعلی رضا بخاری کا برمنگھم ائیر پورٹ پر ممبر اسمبلی راجہ جاوید اقبال ، خلیفہ آفتاب سرمد پروفیسر مسعود اختر و دیگر نیانتہائی پرتپاک استقبال کیا اور انھیں پھولوں کے ہار پہنائے گلدستے پیش کیے اور پتیاں نچھاور کیں۔دریں اثنا مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی فضل احمد قادری نے عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت حضرت علامہ پروفیسر پیرسید علی رضا شاہ صاحب کی برطانیہ امد پر خوشی و مسرت کا اظہار کیامرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز کے مرکزی صدرمفکر ملت علامہ احمد نثار بیگ قادری چئرمین پیر سید زاہدحسین شاہ رضوی سیکرٹری جنرل علامہ مفتی فضل احمد قادری سیکرٹری نشرواشاعت صاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمد نقشبندی مرکزی خازن پیر مفتی اختر علی قادری مرکزی ترجمان مفسرقرآن علامہ قاضی عبداللطیف قادری سابق صدر پیردلدار علی شاہ سجادہ نشین حضرت دیوان حضوری حضرت علامہ پیر سید اشتیاق حسین شاہ گیلانی مولانا پیر محمد احمد نقشبندی مولانا حافظ نثار احمد رضا مولانا قاری محمد علی شر قپوری علامہ سید حسنین رضا بخاری۔

جگر گوشہ محدث سیالکوٹی صاحبزادہ حماد رضا صاحبزادہ ڈاکٹر مصطفے بیگ قادری صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری صاحبزادہ وقار بیگ قادری صاحبزادہ شفقات احمدشاہ قاری محمد زمان قادری مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی مولانا محمد بشیر کیانی قاضی نوید الرحمن قادری مولانا حافظ محمد عارف صدیقی مولانا حافظ جہانگیر ساقی مولانا خورشید قادری اور بشمول جملہ اراکین نے اھلًا و سھلامرحبا کہا اور دلی مسرت کا اظہار کیا قائدین نے پیر طریقت حضرت علامہ پروفیسر پیرسید علی رضا شاہ صاحب کی دینی خدمات کو سراہا۔ خصوصاً ختم نبوت کے حوالے سے جو ان کی کاوش ہے اس کو خراج عقیدت پیش کیا اور کلماتِ تحسین سے یاد کیا۔