JI AJK Ameer & GS

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکےنومنتخب امیرنےحلف اٹھا لیا، جنرل سیکرٹری کافیصلہ بھی ہوگیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کےنو منتخب امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے امارت کا حلف اٹھا لیا ہے.

نومنتخب امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے مرکزی مجلس شوری کی مشاورت سے راجہ فاضل تبسم کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا سیکرٹری جنرل بھی مقرر کیا ہے ۔

ڈاکٹر خالد محمود کا تعلق راولاکوٹ کے علاقے ریہڑہ سے ہے وہ اس سے قبل جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر تھے جبکہ عبدالرشید ترابی امیر تھے. خالد محمود آئندہ تین سال کے لئے جماعت کی کمان سنبھالے رکھیں گے.

ڈاکٹر خالد محمود نے 1975 کو جمعیت کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا، آپ جمعیت کے متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے.
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کی کمان خالد محمودکے سپرد
نومنتخب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر کے 1982 میں جماعت اسلامی آزادکشمیر کے رکن بنے، پھر راولاکوٹ شہر اور بعدازاں ضلع پونچھ کے امیر رہے.

خالد محمود گذشتہ نو سال سے نائب امیر کے عہدے پر فائز تھے، اس کے علاوہ انہوں نے تین بار جماعت کی طرف سے ایل اے چار پونچھ سے الیکشن بھی لڑا.
مزید پڑھیں: آزادکشمیر:جنرل سیکریٹری شپ کیلئےفاضل تبسم امیرجماعت کے ہارٹ فیورٹ بن گئے
پہلی بار1996دوسری بار 2001جبکہ آخری بار 2011 کے عام انتخابات میں الیکشن لڑا تھا. حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ساتھ انتخابی اتحاد کی وجہ الیکشن نہیں لڑا.

یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود کو جنرل کونسل کے ممبران نے 30 جنوری 2017 ء کو منتخب کیا تھا.