پی ٹی آئی آزادکشمیر ابوظہبی کے نومنتخب عہدیداران کاقیادت پر اظہار اعتماد

دوبئی(سٹیٹ ویوز)گزشتہ روز پی ٹی آئی آزادکشمیر ابوظہبی کی طرف سے نئےمنتخب ہونے والےعہدیداران کےاعزاز میں ابو ظہبی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ابوظہبی گلف کے عہدیداران اور متحدہ عرب آمارات پی ٹی آئی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ویژن اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اگر حقیقی معنوں میں کسی نے کام کیا ہے وہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو یورپ امریکہ سمیت پوری دنیا پراجاگر کیا اور تحریک آزادی کے لیے آج بهی ان کا کردار پوری کشمیری قوم کے سامنے ہے اور انشااللہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کوششیں اسی طرح سے جاری و ساری رہیں گی چیف آرگنائزر کشمیر (پی ٹی آئی) یو اے ای چودھری اخلاق ڈپٹی چیف ارگنائز گلف ماجد شریف سینئر نائب صدر اورنگزیب یونس نائب صدر سہیل ظفر صدر شفقت کریم سیکرٹری نشر و اشاعت ملک ظہیر، سردار اصف رزاق، مظہر اسحاق، عرفان سدوزؤئی اویس خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مقررین نے مزید کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت عمران خان پر لگی ہوئی ہیں اور بڑے بڑے سیاسی ماہرین اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ جس طرح عمران خان اور انکے ساتھیوں نے ن لیگ اور شریف برادران کی کرپشن ثابت کرنے کے لیے اقدامات کیے وہ تاریخ میں نہیں ملتےعمران خان بغیر کسی لالچ اور کرسی کے پاکستان کی غریب و مجبور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔