راجہ ساجد نے فرودس عاشق اعوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

⁠⁠⁠⁠⁠دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یو اے ای کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ ساجد علی ساجد نے فردوس عاشق اعوان کایہ کہنا کہ وزیراعظم آزادکشمیرکی کوئی حثیت نہیں.

سخت رودعمل کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھےکہ دراصل متحرمہ کی خود کوئی حثیت نہیں اسیلے وہ دوسروں کو بھی ایسا ہی سمجھتی ہیں اگر انکی کوئی حثیت ھوتی تو وہ پی پی پی میں ہی رہتی۔ متحرمہ منتیں کر کے پی ٹی آئی میں شامل ھوئی ہیں جہاں انکی کوئی عزت نہیں کرتا اسیلے دماغی توازن کھو بیھٹی ہیں جسکی وجہ سے وہ ایسی باتیں کر رھی ہیں.

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی سیاستدان کو ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی پاکستانی سیاستدانوں کو سوچ سمجھ کر گفتگو کرنی چاھیے اور ایسی گفتگو سے گریز کریں جسے دنیا میں انکی جگ ہنسائی نہ ھو۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےذمہ داران کو چاھیے کہ متحرمہ کی گفتگو کا نوٹس لیں اور جو نوجوان انکی گفتگو پر خوش ھو رھے ہیں انھیں یہ سمجھنے کی ضرورت ھے کہ کل انکے لیڈر کے خلاف بھی ایسی گفتگو کی جا سکتی ھے اسلیے جن باتوں پر ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاھیے وہاں سیاست کو بالاطاق رکھ کر بات کرنی چاھیے۔