ماجد شریف

نوازشریف کی نااہلی عدل وانصاف کی اعلیٰ مثال ہے،ماجدشریف بھی میدان میں آگئے

دوبئی (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر گلف کے ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار ماجد شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ پر پوری قوم سرخرو ہوئی ہے جس طرح جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے مل کر ملک سے سب سے بڑے غدار اور گارڈ فادر طاقت ور وزیر اعظم کو انکی کرپشن اور لوٹ مار پر تاحیات نااہل قرار دے کر قوم پر احسان عظیم کیا ہے اور اس فیصلے سے سپریم کورٹ اور پورے ملک میں قانون کو مضبوط کرنے کے لیے 5رکنی جحجز نے تاریخی فیصلہ دے کر ملک میں عدل و انصاف کی اعلٰی مثال قائم کی ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

پی ٹی آئی کشمیر میں عظیم نظریات و افکار کی جماعت ہے جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے اپنی 21سالہ جدوجہد کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہر حال میں ضروری ہے تحریک انصاف کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ غریب کے لیے قانون ہے تو طاقتور اور دولت مند کیلئے بھی اسی طرح کا قانون ہونا چاہیے چھوٹے چھوٹے چور جیلوں میں قید اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں تو ملک کے بڑے غدار اور حکمران اور ارباب اختیار لوگوں کے لیے بھی وہی والا قانون ہونا چاہیے تب جا کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت تک جدوجہد جاری و ساری رکھے گی جب تک ملک سے بڑے گارڈ فادر کے خلاف کارروائی نہیں ہو جاتی۔