لوگوں نے فاروق حیدر کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

دبئی(سٹیٹ ویوز) مسلم کانفرنس یوآےای کےنائب صدر ومیڈیا کوآرڈینٹر سردار عامر یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ھےکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سیکیورٹی رسک بن چکے فورا مستعفی ہو جائیں.

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر میاں نواز شریف کی خوشنودی میں یہ بھی بھول گئے کہ وہ ایک ریاست کے وزیراعظم ہیں انکے اس بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایک کرپٹ انسان کی خوشنودی میں وزیراعظم آزادکشمیر سب کچھ بھول گئے میرے آزادکشمیرکی اپوزیشن پارٹیوں سے مطالبہ ہے کہ نوازشریف کے استعفی کےبعد اب گو فاروق گو پر ایک ہو جائیں.

نواز شریف کی طرح وزیراعظم آزادکشمیر کو بھی چلتا کریں. کیونکہ وزیراعظم آزادکشمیر کو ریاست سے زیادہ نواز شریف کا اقتدار پیارا ہے۔