مسلم لیگ ( ن ) دبئی کو فاروق حیدر کے خلاف سازش کی بو آنے لگی

قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف میڈیا و سوشل میڈیا پہ انکے بیان کے سیاق سباق سے ہٹ کہ تشریح کی شدید مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر جنرل کونسل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر دبئی عبدالوھاب راجہ نے سٹیٹ ویوز خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا.

ان کاکہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر خان و مسلم لیگی حکومت کو کسی سرٹیفکیٹ کی نہیں ضرورت !کچھ سیاسی ناعاقبت اندیش و سیاسی و ملٹری ڈیموکریسی کے پیروکاروں کو فاروق حیدر فوبیہ ہے راجہ فاروق حیدر نے پاکستان میں حالیہ سیاسی عدم استحکام و جمہوری مینڈیٹ کے تناظر پہ بات کی اور قائد اعظم و اقبال کے مضبوط جمہوری فلاحی ریاست و کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیری قوم کا مستقبل پاکستان سے جڑا ہے.

تو ہم کس سے الحاق کا سوچیں جہاں جمہور کی طاقت پہ شب خون مارا جاتا ہے اسکے ساتھ انہوں نے کہا پاکستان ہمارے لیے زندگی و موت کی مانند ہے !!کچھ لوگ اس بیان کو تروڑ مروڑ کے پیش کر کے متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہیں کشمیری قوم اپنے وزیراعطم کے ساتھ کھڑی ہے