پولیس نےبڑا اشتہاری مجرم پکڑ لیا

ٹیکسلا/واہ (محمّد کلیم اللہ خان / سٹیٹ ویوز) تھانہ صدرواہ پولیس نے03 سال قبل قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری کو انتھک محنت کے بعد گرفتار کرلیاجبکہ تھانہ ٹیکسلا پو لیس نے 01 ما ہ قبل اپنے حقیقی بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ صدر واہ پولیس کو مورخہ 07.05.2014 کوعاصم رفیق نے مقدمہ درج کرایا کہ نثار احمد نامی شخص نے میرے والد کو نا حق قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔ملزم کو عدالت نے 2014 میں اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔تھانہ صدرواہ پولیس کے تفتیشی افسرسکندر دلشاد SI نے انتھک محنت کے بعد مجرم اشتہاری نثار احمد کو گرفتار کر کے پیش عدالت کر کے ریمانڈجسمانی حاصل کر لیا ہے۔ جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو محمد صابرنامی شخص نے ایک ماہ قبل مقدمہ درج کروایا کہ مناظر اقبال نے اپنے ہی حقیقی بھائی کو فائر کر کے مضروب کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ تفتیشی افسر مدثر عباس SI/HIU نے ملزم کو دن رات محنت کے بعد گرفتار کر لیا ۔ ملزم کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے تفتیش مقدمہ جاری ہے۔