ساجد علی

راجہ ساجد علی نے یوم نیلا بٹ کے حوالے سے کڑاموقف واضح کردیا

دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ ساجد علی ساجد نے یوم نیلابٹ بنانے والوں کو متوجہ کرتےہوئے کہا ہے کہ یوم نیلابٹ کی کوئی حثیت نہیں یہ تاریخ کاسب سے بڑا فراڈ ہے پہلی گولی کہاں سے چلی کشمیر جہاد کا آغاذ کہاں سےہوا یہ اب سبکو معلوم ہے جو لوگ اب یوم نیلابٹ منانےجارہے ہیں وہ تاریخ کا مطالعہ کریں ۔

انکامزید کہناتھاکہ اگر کشمیر کی سرزمین پر کسی خواجہ سرا نے آکر کشمیریوں یا ن لیگ کی قیادت کے خلاف نازیبازبان استعمال کی تو اسکی تمام تر ذمہ داری مسلم کانفرنس پرہو گی آزادکشمیرایک پرامن خطہ ہے اس پرامن خطے کی فضاکو خراب نہ کیا جائے۔ انکا مزید کہناتھا کہ سرادرعتیق احمد خان آج ایک معمولی نوعیت کے جلسے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اسے یہ بات عیاںہو چکی ھے کہ مسلم کانفرنس ایک حلقے کی جماعت رہ چکی مسلم کانفرنس کے صدر کو چاھیے کہ ایک جلسے کی خاطراتنی محنت کرنے کے بجائے حلقے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔