azadi

ن لیگ ریاض کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

ریاض (راجہ عابد عزیز ) سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے پاکستان کی سترویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد ریاض کے مقامی استراحہ میں کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن اور یوتھ ونگ کے مقامی قائدین کارکنوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ بلال کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ ہدیہ نعت عابد شعمون چاند نے پیش کیا چوہدری خادم حسین گجر اور ناصر محمود آرائیں نے خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ تھے اور اعزازی مہمانوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر ،سینئر نائب صدر رانا خادم حسین، ملک عبدالشکور ، یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب، رانا شبیر ، اور چوہدری اختر تھے تقریب کے مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ارض پاک کے حصول کے لیے لاکھوں جانیں عزتیں قربان ہوئی تب جاکر پاکستان معرض وجود میں آیا ان ستر سالوں میں نامساعد حالات کے باوجود پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے عبدالشکور شیخ نے کہا دشمن ہمیں تنہا کرنا چاہتا ہے لیکن جب بھی بیرونی دشمن ہماری طرف بڑھتا ہے پوری پاکستانی قوم تسبیح کے دانوں کی طرح یکجا ہوکر دشمن کا مقابلہ کرتی ہے انہوں نے کہاپاکستان کی ترقی کے لیے ہم وہ پہلا پتھر ہیں جس پر پاوں رکھ کر آگے بڑھ سکتے ہیں وطن سے محبت کی جھلک جتنی یہاں نظر آتی ہے کہیں اور نہیں۔
azadi
عبد الشکور شیخ نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے خطبہ تشکر پیش کرتے ہوئے کہاہم نے ہمیشہ اپنے قومی تہوار کو بھرپور طریقے سےمنانے کی کوشش کی اس کے لیے یوتھ ونگ کے تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں خالد اکرم رانا نے کہا پاکستان کا استحکام جمہوری حکومت میں ہے ایک منتخب وزیر اعظم کو پھانسی تو دی جاسکتی ہے لیکن کسی ڈکٹیٹر کو آج تک پھانسی پر نہیں لٹکایا گیاآئین کی پاسداری تمام اداروں کو کرنی چاہیے ۔

جشن آزادی کی تقریب میں مقامی گلوکاروں عاطف اور وسیم نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ چکوال کا روایتی رقص بھی پیش کیا اس کے علاوہ قاضی محمد اسحاق میمن ، سردار محمد شعیب ، اقبال ودود ،حافظ عبدالوحید، ناصر محمود آرایئں، راجہ یعقوب ، محمد کاشف خاں اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں تحریک پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اباواجداد کی قربانیوں خراج تحسین پیش کیا آخر میں مولانا ہمایوں محسود نے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے خصوصی دعا فرمائی خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر تمام حاضرین نے خالد اکرم رانا اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی۔