پی وائی او کے متحرک نوجوان وقاص گورسی مطلوب انقلابی کو مبارک باد

دبئی(سٹیٹ ویوز)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیردبئی میں مقیم متحرک نوجوان وقاص گورسی نے سابق وزیرحکومت مطلوب انقلابی کو پیپلزپارٹی کی خارجہ امور کی کیمٹی کا ممبر منتخب بننے پر مبارکباد دیتے ھوئے کہاھےکہ پورے آزادکشمیراور خاص کر کھوئ رٹہ کےعوام شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرادی اور بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں کہ جنھوں نے مطلوب انقلابی پر اعتماد کرتے ھوئےخارجہ امورکی کیمٹی کا ممبر منتخب کیا۔

ہمیں پورا یقین ھے کہ مطلوب انقلابی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور خارجہ امور بارے اور خاص کر مسلہ کشمیر پربہترحکمت عملی کے تحت اپنی قیادت کو بریف کریں گے انکا مزید کہناتھا کہ مطلوب انقلابی کی قیادت میں نوجوان حلقہ کھوئی رٹہ متحد اور منظم ہیں اور پارٹی کے لیے پہلے سے بہتر انداز میں کام کر رھے ہیں مستقبل مطلوب انقلابی کاھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مطلوب انقلابی حلقہ کی عوام کی پہنچان ہیں گزشتہ الیکشن میں ایک سازش کے تحت انھیں ہرایاگیا لیکن اب نوجوانوں کھوئ رٹہ ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔موجودہ ایم ایل اے راجہ نثار کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی مایوس کن ھے عوام ان سے دلبرداشتہ ھو چکےہیں حلقہ کے عوام مطلوب انقلابی کے ساتھ کھڑی ھے۔